حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات اوڈیگرام سے اغوا ہونے والا بچہ باحفاظت بازیاب، اغواکار گرفتار Home / پاکستان /

سوات اوڈیگرام سے اغوا ہونے والا بچہ باحفاظت بازیاب، اغواکار گرفتار

سوات اوڈیگرام سے اغوا ہونے والا بچہ باحفاظت بازیاب، اغواکار گرفتار

گزشتہ روز زوجہ شیر باز خان دیگر فیملی مستورات کے ساتھ اپنے معصوم  بیٹے رضوان کے ہمراہ اوڈیگرام میں شاپنگ کر رہی تھیں۔ خریداری کے دوران مذکورہ رضوان دکان سے باہر نکلا تھا۔جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک نامعلوم خاتون ہاتھ سے پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی پی او سوات ناصر محمود کی سخت ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد فضل رحیم خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی طریقوں سے کارروائی کرتے ہوئے اغواکارہ خاتون ملزمہ (ش) زوجہ شہزاد سکنہ صوابی حال تختہ بند کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار اغواکارہ خاتون سے اغوا شدہ بچہ باحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے