جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر السلام خٹک کی بطور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان دوبارہ تعیناتی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈہ پور اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی دور اندیشی کا مظہر ہے کہ انہوں نے ایک ایسے افسر کو تعینات کیا کہ جو اس علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور جنوبی وزیرستان میں بطور پولیٹیکل ایجنٹ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظفر السلام خٹک قبائلی مسائل اور زمینی حقائق سے بخوبی واقف ہیں، جس کی بدولت وہ گومل زام ڈیم تنازع، ہیڈ کوارٹر کے معاملات اور دیگر دیرینہ مسائل کے پُرامن حل میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کی وسیع انتظامی تجربہ اور قبائلی امور پر گہری نظر علاقے کی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔