پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کے معاملے پر بورڈ نے فرنچائز کی فروخت کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔
پی سی بی نے ملتان بولیوں کے لیے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کو مدعو کیا ہے جو ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بولی دے سکتی ہیں۔
تکنیکی تجاویز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کا اشتہار جاری کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
واضح رہے کہ حالیہ نیلامی میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں شامل ہیں۔