حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے سالانہ امتحان 2025 ء کے نتائج کا اعلان Home / پاکستان /

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے سالانہ امتحان 2025 ء کے نتائج کا اعلان

نتائج کا اعلان وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے صدر شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری نے کیا

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے سالانہ امتحان  2025 ء کے نتائج کا اعلان

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے سالانہ امتحان 1446 ھ بمطابق 2025 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446 ھ بمطابق 2025 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے. نتائج کا اعلان وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے صدر شیخ القرآن والحدیث مولانا محمد طیب طاہری, ناظم اعلیٰ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان مولانا قاری شاد محمد، ڈائریکٹر وحدت المدارس الاسلامیہ انجنئیر محمد اسماعیل اور ناظم مرکزی دفتر وحدت المدارس الاسلامیہ سید ادریس شاہ نے 8 رمضان المبارک 1446ھ بمطابق 9 مارچ2025ء بروز اتوار مرکزی دفتر وحدت المدارس الاسلامیہ ، جامعۃ الامام محمد طاہر دارالقران پنج پیر صوابی میں کیا۔

وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مختلف شعبہ جات میں کل 45000 طلباء و طالبات نے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور حصّہ لیا۔ شعبہ کتب ( بنین) میں ملکی سطح پر اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں سے مدرسہ جواہر القرآن سلیم خان ضلع صوابی کے درجہ ثانویہ خاصہ کے طالب علم عبد البصیر نے ملکی سطح پر اول ، مدرسہ روضۃ الایمان ضلع چارسدہ کے درجہ ثانویہ عامہ کے طالب علم جابر خان نے دوم، مدرسہ ریاض القرآن والتجوید پھاٹک خار ضلع باجوڑ کے طالب علم محمد ایاز نے بھی دوم، جامعہ دارالعلوم سعیدیہ اوگی ضلع مانسہرہ کے طالب علم سمیع اللہ نے بھی دوم جبکہ جامعہ دارالقرآن لاچی ضلع کوہاٹ کے طالب علم ثاقب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

اس کے علاؤہ شعبہ کتب ( بنات) میں ملکی سطح پر اول دوم اور سوم پوزیشن ہولڈرز میں سے مدرسہ عبد اللہ ابن مسعود یار حسین رزڑ ضلع صوابی کے درجہ خاصہ دوم کی طالبہ علمہ ہاجرہ تاج نے اول، مدرسہ نمرہ للبنین والبنات فیض آباد ضلع سوات کے خاصہ اول کی طالبہ علمہ اقرا احمد نے دوم، مدرسہ نمرہ للبنین والبنات فیض آباد ضلع سوات کے خاصہ دوم کی طالبہ علمہ وریشہ اختر نے بھی دوم جبکہ جامعہ روضۃ الاطفال طورمنگ ڈاکخانہ خال ضلع دیر کے خاصہ اول کی طالبہ علمہ نمرہ سید نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔

اس کے علاؤہ دیگر تمام درجات کے نتائج وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان کے آفیشل ویب سائٹ  پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ وحدت المدارس الاسلامیہ کے منتظمین نے نتائج دیکھنے کے لیے ایک ایپلیکیشن بھی متعارف کیا ہے جو کہ پلے سٹور سے ڈاؤنلوڈ کر کے نتائج آسانی سے طلباء ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔

صدر اور ناظم اعلیٰ وحدت المدارس الاسلامیہ پاکستان نے نتائج کو شاندار قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خاص طور پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر وحدت المدارس الاسلامیہ کے سٹاف اور جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بہترین محنت کے ساتھ امتحانات کے پروقار انعقاد اور انتہائی محنت و جانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا۔

پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو سالانہ عالمی اجتماع پنج پیر اکتوبر 2025 میں انعامات سے نوازا جائے گا ۔