حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
لوئر دیر میں سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں Home / پاکستان /

لوئر دیر میں سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

ایک ہفتے کے دوران 83 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ، 33 دکانداران جیل منتقل

لوئر دیر میں سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

لوئر دیر میں سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں، ایک ہفتے کے دوران 83 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج ، 33 دکانداران جیل منتقل جبکہ کل 14 دکانوں کو سیل کرکے مختلف خلاف ورزیوں پر کل  341100 روپے جرمانے عائد کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ کا گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران  پرائیس کنٹرول کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے گزشتہ ہفتے کے دوران گراں فروشوں ، غیرمعیاری خوراک فروخت کرنے والوں ، بغیر وزن کے مرغی فروخت کرنے والوں،  ذخیرہ اندوزی ، کم وزن روٹی ،  سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے  83 دکانداروں کے خلاف ایف۔ائی۔ار درج کی جبکہ  33 دکانداروں کو جیل بھیج دئے گئے ۔ ضلع میں کل 14 دکانوں کو سیل کیا گیا۔ مختلف خلاف ورزیوں پر کل  341100 روپے جرمانہ عائد کئے گئے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈسٹرکٹ پرائیس مانیٹرنگ کنڑول روم کو شہریوں کی جانب سے کل 43 شکایات درج ہوئی جس میں ذیادہ تر شکایات قصائیوں کے خلاف تھی۔ تمام شکایات کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو ضروری کاروائی کے لئے ارسال کی گئی۔ شہریوں کی جانب سے درج تمام شکایات پربروقت قانونی کاروائی کی گئی۔ ایڈیشنل ڈیٹی کمشنر جنرل  بشیر خان / فوکل پرسن پرائیس کنٹرول کے سربراہی میں دیر پائین کے تمام تحصیلوں میں پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک قائیم کی گئی ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ ، ٹی۔ ایم۔ ایز ، محکمہ فوڈ ، محکمہ زراعت، محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک کے اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔ تمام مانیٹرنگ ڈیسک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے آویزاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پرایس مانیٹرنگ ٹیمز تمام بڑے بازاروں میں پرائس ، غیرمعاری خوراک ، نرخںامہ پر عمل درآمد نہ کرنے ، نرخنامہ کی عدم دستیابی یا نمایاں جگہ پر نہ لگانے اور گراں فروشی کے حوالے سے بازاروں کی چیکنگ کرتے ہیں۔ صبح بولی کے وقت ضلعی انتظامیہ ، محکمہ فوڈ اور محکمہ زراعت کے آفیسران بولی کے وقت فروٹ/ سبزی منڈی تیمرگرہ کا دورہ کرتے ہیں ۔ تمام آئٹم کی ہول سیل ریٹس کا تجزیہ اور درجہ بندی کرکے فروٹ اور سبزی کے لئے نیا نرخنامہ مرتب کرتے ہیں۔