اسلام آباد: جی 7-2 آبپارہ میں شادی والے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ سلنڈر پھٹ گیا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکا شادی کی بارات صبح 2 بجے گھر پہنچنے کے بعد ہوا۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔