حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
المناک ٹریفک حادثہ، شادی ماتم میں تبدیل دولہے سمیت پانچ نوجوان جاں بحق Home / لائف سٹائل /

المناک ٹریفک حادثہ، شادی ماتم میں تبدیل دولہے سمیت پانچ نوجوان جاں بحق

ایڈیٹر - 11/01/2026
المناک ٹریفک حادثہ، شادی ماتم میں تبدیل دولہے سمیت پانچ نوجوان جاں بحق

خیبر جمرود میں المناک ٹریفک حادثہ، شادی کے لئےتیار ہونے والے دولہے سمیت پانچ نوجوان جاں بحق
خیبر کے علاقے جمرود میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک دولہا بھی شامل ہے، جبکہ حادثے میں دو سگے بھائی بھی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دوست دولہے کو پارلر سے تیار کرکے واپس لا رہے تھے کہ راستے میں ان کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کے شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، ہر آنکھ اشکبار ہے جبکہ اہلِ علاقہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔