پشاور ۔ صوبائی حکومت نے لاپتہ تمام سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے تمام محکموں سے تمام سرکاری گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ اور ان کے ڈرائیوروں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،
مختلف سرکاری محکموں کی گاڑیاں بیشتر سابقہ وزراء سابقہ سیکرٹریز اور بعض سابقہ افسران ساتھ لے گئے ہیں جبکہ بعض سیکرٹریز کے اسلام آباد اور لاہور تبادلے کے باوجود ان کے پاس سرکاری گاڑیاں موجود ہیں
بعض نچلے درجے کے سرکاری ملازمین بھی سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں کلاس فورسرکاری ملازمین سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔
ان کلاس فور ملازمین کی تفصیلات تمام محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے طلب کر لی گئی ہیں جبکہ ایسے افسروں کی تفصیلات جن کا تبادلہ دوسرے صوبوں کو ہو چکا ہے
اور ان کے پاس سرکاری گاڑیاں ہیں ان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ مختلف محکموں کی گاڑیوں کی تفصیلات متعلقہ سیکشن کے سربراہوں سے فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے