حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ۔ سر رحیم شاہ اخون خیل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ونٹر پیکج تقسیم Home / باجوڑ /

باجوڑ ۔ سر رحیم شاہ اخون خیل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ونٹر پیکج تقسیم

ایڈیٹر - 11/01/2026
باجوڑ ۔ سر رحیم شاہ اخون خیل فاؤنڈیشن کے تعاون سے ونٹر پیکج تقسیم

باجوڑ ۔ سر رحیم شاہ اخون خیل فاؤنڈیشن کے تعاون سے باجوڑ ماموند، تنگئی شاہ ، نیاگ میں ملک عبد العزیز کی نشاندہی پر 50 غریب اور مستحق خاندانوں میں ونٹر فوڈ پیکج تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سر رحیم شاہ اخون خیل فاونڈیشن کے جانب سے خلوزو فلاحی تنظیم کے زیر نگرانی تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کیے گئے۔ خلوزو فلاحی کمیٹی کے رضاکاروں ملک شمس الدین ، ڈاکٹر عالمگیر خان ، ڈاکٹر عبدالعزیز خان اور دیگر رضاکاروں نے پیکج تقسیم کیا۔ تنظیم کے رضاکاروں نے کہا کہ یہ فلاحی اقدام سر رحیم شاہ اخون خیل فاؤنڈیشن کی جانب سے ممکن ہوسکا۔ انہوں نے سر رحیم شاہ اخون خیل فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا