تهران ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکی مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت مصیبت میں ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں، ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ برا سلوک کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی حکومت کو آج اپنی عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔
پاک بھارت جنگ کا ایک مرتبہ پھر حوالہ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے گئے، پاکستانی وزیر اعظم نے بھی کہا کہ صدر ٹرمپ نے 10 ملین جانیں بچائیں۔