حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضم شدہ اضلاع میں ایکسائز عملے کی کمی گاڑیوں کی پرفائلنگ ست روی کا شکار ۔ Home / پاکستان /

ضم شدہ اضلاع میں ایکسائز عملے کی کمی گاڑیوں کی پرفائلنگ ست روی کا شکار ۔

ایڈیٹر - 11/01/2026
ضم شدہ اضلاع میں ایکسائز عملے کی کمی گاڑیوں کی پرفائلنگ ست روی کا شکار ۔

پشاور ۔ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کے عمل کو مزید تیز اور موثر بنانے کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری کردہ حالیہ مراسلے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم ) کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ ضم شدہ اضلاع میں ایکسائز عملے کی کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی پروفائلنگ کا عمل ست روی کا شکار ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ( نارکوٹکس) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین دن کے اندر ایکسائز عملے کو نئے ضم شدہ اضلاع کے ٹیکسیشن دفاتر میں ڈیپوٹیشن پر تعینات کریں،

اس اقدام کا مقصد این سی پی اور این ڈی پی گاڑیوں کے ڈیٹا کو مکمل کرنا ہے تاکہ قانونی اور حفاظتی تقاضوں کو پورا کیا جاسکے مراسلے میں اس معاملے کو " انتہائی ضروری" قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یادر ہے کہ گزشتہ ماہ 31 دسمبر کو ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے بھی اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ عملے کی عدم دستیابی پروفائلنگ کے عمل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اب نئے احکامات کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا کام مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔