حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑحلقہ پی کے 22کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم فوری طور بند کی جائے۔ایم پی اے نثار باز Home / باجوڑ /

باجوڑحلقہ پی کے 22کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم فوری طور بند کی جائے۔ایم پی اے نثار باز

ایڈیٹر - 10/01/2026
باجوڑحلقہ پی کے 22کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم فوری طور بند کی جائے۔ایم پی اے نثار باز

باجوڑحلقہ پی کے 22کے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم فوری طور بند کی جائے۔ ہم حلقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ عدالتوں میں پہلے سے ہی لڑ رہے ہیں جبکہ اس عوامی مینڈیٹ کے حصول کیلئے اب ہم سڑکوںپر بھی احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان نے باجوڑ پریس کلب میں حلقہ پی کے 22کے فنڈز کے غیر منصفانہ تقسیم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر عوامی نیشنل پارٹی گل افضل خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ پی کے 22 کے 31 وی سیز کے جملہ مسائل پروپوزل بناکر چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ کو پیش کیے تھے مگر جب اے ڈی پی امبریلا سکیم شروع ہوئی تو باجوڑ میں حلقہ پی کے 22 کے شیئرز دیگر حلقوں میں تقسیم کردیئے گئے اور جوتھوڑے بہت بچ گئے وہ اس حلقے کے غیر منتخب نمائندگان میں تقسیم کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نہایت بددیانتی سے کام لے رہے ہیں اور اس حلقے کے عوام کو صرف اس وجہ سے محروم رکھا جا رہا ہے کہ اس حلقے سے عوامی نیشنل پارٹی کا امیدوار کیوں جیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کیس کو ہم پہلے سے عدالت میں چیلنج کرچکے ہیں جبکہ اب ہم اس بے انصافی کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی مظاہروں کے صورت میں بھی چیلنج کرنا شروع کریں گے۔ ہم اس حلقے کے فنڈ ہر صورت میں لیکر آئیں گے ۔ ہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے گزارش کریں گے کہ علاقے کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین مت کریں