حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سہیل آفریدی کو ہر سہولت فراہم کریں گے، لیکن وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ شرجیل میمن Home / سیاست /

سہیل آفریدی کو ہر سہولت فراہم کریں گے، لیکن وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ شرجیل میمن

ایڈیٹر - 10/01/2026
سہیل آفریدی کو ہر سہولت فراہم کریں گے، لیکن وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت فراہم کریں گے، لیکن وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

ایک بیان میں سندھ کے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت ہے، باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی جارہی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ سہیل آفریدی کو ہر سہولت فراہم کریں گے تاہم وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے استقبال پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔