حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں ماحول دوست 10 ہزار الیکٹرک رکشوں کا منصوبہ زیر۔ Home / لائف سٹائل /

پشاور میں ماحول دوست 10 ہزار الیکٹرک رکشوں کا منصوبہ زیر۔

ایڈیٹر - 09/01/2026
پشاور میں ماحول دوست 10 ہزار الیکٹرک رکشوں کا منصوبہ زیر۔

پشاور ۔ وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت پشاور میں جدید، ماحول دوست اور پائیدارٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کیلئے 10 ہزار الیکٹرک رکشوں کے تعارف سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

جس کی صدارت سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی، منیجنگ ڈائر یکٹر خیبر پختونخوا ارین موبیلٹی اتھارٹی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور اور بینک آف خیبر کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور شہر میں الیکٹرک رکشوں کے مرحلہ وار تعارف، مالی معاونت بکنیکی پہلوؤں، آپریشنل فریم ورک ، روزگار کے مواقع اور ماحولیاتی اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ الیکٹرک رکشوں کیلئے جدید بیٹری ٹیکنالوجی، اسمارٹ مانیٹرنگ سسٹمز اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کا نظام متعارف کرایا جائے گا، تا کہ گاڑیوں کی کارکردگی، چار جنگ اسٹیٹس اور روٹ آپریشنز کو موثر انداز میں مانیٹر کیا جاسکے۔

منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ارین موبیلیٹی اتھارٹی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ الیکٹرک رکشوں کو شہری ٹرانسپورٹ کے مجموعی نظام سے مربوط کیا جائے گا، تا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) اور دیگر سفری ذرائع کے ساتھ مربوط نیٹ ورک تشکیل دیا جا سکے۔

سی ای اوٹرانس پشاور نے اجلاس میں بتایا کہ الیکٹرک رکشوں کو بی آرٹی روٹس اور فیڈ رسروسز کے ساتھ ہم آہنگ کر کے شہری ٹریفک کے دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانس پشاور اس منصوبے میں تکنیکی معاونت، روٹ پلاننگ اور آپریشنل مینجمنٹ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔