پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے دورے کے موقع پر جاری پیغام میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی کا پیغام سندھ کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام سڑکوں پر آنے والی تحریک کی تیاری میں بھرپور ساتھ دیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ اتوار کی شام ساڑھے 4 بجے کراچی میں مزار قائد پر ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کے مطابق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے رابطہ کیا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ جلسے کی اجازت آج باضابطہ طور پر مل جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔