حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈی پی او مردان کی بڑی کارروائی، 8 ایس ایچ اوز عہدوں سے برطرف، 124 اہلکار معطل Home / لائف سٹائل /

ڈی پی او مردان کی بڑی کارروائی، 8 ایس ایچ اوز عہدوں سے برطرف، 124 اہلکار معطل

ایڈیٹر - 06/01/2026
ڈی پی او مردان کی بڑی کارروائی، 8 ایس ایچ اوز عہدوں سے برطرف، 124 اہلکار معطل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مردان مسعود بنگش کی ہدایات پر شفاف انکوائری کے بعد محکمہ پولیس میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزامات میں ملوث 8 ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 124 پولیس اہلکاروں کو معطل اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

یہ کارروائی خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں محکمہ پولیس میں احتساب اور اصلاحات کے عمل کے حصے کے طور پر کی گئی۔

انکوائری میں الزامات ثابت ہونے کے بعد مزید اقدامات کیے گئے، 12 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف اور 19 اہلکاروں کو جبری ریٹائرمنٹ دی گئی۔

ڈی پی او مسعود بنگش نے واضح کیا ہے کہ پولیس فورس میں بدعنوانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام دوست، شفاف اور پیشہ ور ادارہ بنانے کے لیے احتساب کے عمل کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔