حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ، تاریخی پاک افغان شاہراہ ناواپاس کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے۔ شیخ جہانزادہ Home / پاکستان /

باجوڑ ، تاریخی پاک افغان شاہراہ ناواپاس کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے۔ شیخ جہانزادہ

باجوڑ ، تاریخی پاک افغان شاہراہ ناواپاس کو آمدورفت کیلئے کھولا جائے۔ شیخ جہانزادہ

باجوڑ۔ عوامی نیشنل پارٹی مرکزی کونسل کے ممبر شیخ جہانزادہ نے کہا ہے کہ باجوڑ اور کنڑ کے درمین تاریخی شاہراہ ناوہ پاس کو آمد و رفت اور تجارت کے لئے کھول دیا جائے۔ مذکورہ تاریخی راستہ گذشتہ بیس سال سے آمدورفت کے لئے بند کیا گیا ہے۔ بارڈر کے دونوں طرف عزیز و اقارب ایک دوسرے سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔ جو کہ انسانی حقوق کی کھلم کھلاکھ خلاف ورزی ہے،  یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ طور خم گیٹ کی بندش کی صورت میں ناوہ پاس ہی صحیح متبادل راستہ ہے۔ جو کہ پشاور سے محض دو سے گھنٹے فاصلہ پر واقع ہے۔ ناوہ پاس کی دونوں اطراف پختہ سڑکیں موجود ہیں۔ دونوں طرف کی آباد اقوام و قبائل  نے کچھ عرصہ پہلے مشترکہ جرگہ میں پاکستان اور افغانستان کے حکومتوں سے ناوہ پاس کھولنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ ناوہ پاس کھولنے سے دونوں ممالک کے در میان اچھے تعلقات فروغ پا سکیں گے۔ پیپل ٹو پیپل روابط سے سماجی، اقتصادی اور ثقافتی رشتے مضبوط ہو جائیں گے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ خطہ میں قیام امن کے لئے ماحول سازگار ہو جائے گا۔ لہذا نا وہ پاس کھولنے کے لئے سے جرگوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔