پشاور ۔ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی زیر صدارت با چا خان مرکز پیشاور میں منعقد ہوا
اجلاس میں پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم اور اہم تنظیمی اصلاحات منظوری کیلئے پیش کی گئیں، جنہیں مرکزی کونسل نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اجلاس میں متعد دقراردادیں بھی منظور کی گئیں مرکزی کونسل نے اے این پی کے شہید رہنما مولانا خانزیب کی شہادت کی تحقیقات کیلئے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کوحتمی شکل دینے پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس جلد کمیشن کیلئے اعلی حج کا اعلان کرے تاکہ بروقت واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں اور موٹے کرداروں کو سامنے لایا جا سکے،
اجلاس نے مطالبہ کیا کہ بجلی ، گیس ، تیل اور پین بجلی کے خالص منافع کی مد میں مرکز کے ذمے خیبر پختونخوا کے تمام واجبات فوری اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں،
مرکزی کونسل نے خیبر پختو نخوا اسمبلی سے ہزارہ صوبے کے قیام کی قرارداد کوشی سے مسترد کر دیا پاکستان ٹیلی وژن سے پشتو نشریات کی بندش کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے ان کی فوری بحالی اور دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔
جامعات میں مالی بدحالی، اساتذہ و ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور انتظامی بحران پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ،
اجلاس نے مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل، افغانستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی فوری بحالی محصور پاکستانی طلبہ وشہریوں کی واپسی اور پختونوں کی ہراسانی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔