حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
حافظ نعیم الرحمان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا مشن کراچی کو موئنجو داڑو بنانا ہے۔ Home / سیاست /

حافظ نعیم الرحمان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا مشن کراچی کو موئنجو داڑو بنانا ہے۔

ایڈیٹر - 04/01/2026
حافظ نعیم الرحمان نے بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ   بلاول کا مشن کراچی کو موئنجو داڑو بنانا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مشن کراچی کو موئنجو داڑو بنانا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں گورننس کا بحران ہے، کراچی کا پنجاب سے موازنہ نہ کیا جائے، پنجاب کو ملنے والے فنڈز کی بنیاد پر کارکردگی دیکھی جائے، سندھ کا برا حال ہے، لیکن پنجاب میں بھی دودھ نہیں بہہ رہا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم سندھ کے حالات دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ یہ لوگ غلط بیانات استعمال کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ کے فور منصوبہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔ یہ لوگ جب وفاق میں تھے تو کیا کرتے تھے؟ وہ اب بھی وفاق کا حصہ ہیں۔ ہر مشکل وقت میں وفاق کے ساتھ ہیں۔ K-4 کے لیے گھروں تک پانی پہنچانا بھی سندھ حکومت کی ذمہ داری تھی لیکن سندھ حکومت نے اپنے حصے کا کوئی کام نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی سے 3400 ارب روپے ہڑپ کرچکی ہے۔ نعمت اللہ خان نے اپنی مدت کے اختتام پر K-4 پر کام شروع کر دیا تھا۔ 21 سال ہو گئے ہیں اور یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، کبھی آپ 10، کبھی 20 اور کبھی 1970 ڈبل ڈیکر لا رہے ہیں۔ بلاول کا وژن کراچی کو موئن جو دڑو بنانا ہے۔ بلاول کے وژن کی بات کرنے والے وزیراعلیٰ سندھ کا احتساب ہونا چاہیے۔ کراچی میں میئر شپ پر قبضہ کرنے والوں اور جعلی حکومت دینے والوں کو بھی رہا کیا جائے۔ وسیع تر قومی مفاد کے نام پر نظام مسلط کرنے والوں کو جواب دینا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر جب وقت برا ہوتا ہے تو وہ مصنوعی طور پر لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو کراچی میں بھی فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، پیپلز پارٹی کراچی کی دشمن جماعت ہے، انہیں کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوئی تو پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔ جب عوام کی بات آتی ہے تو وہ بلیم گیم کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔ کراچی منی پاکستان ہے اور پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی رکھتی ہے۔