پشاور ۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سهیل آفریدی نے پشاور میں خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری رہائش گاہوں اور سرکاری گاڑیوں پر غیر متعلقہ افراد کے قابض ہونے کے انکشاف پر فوری اور سخت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیر اعلی سبیل آفریدی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق ریٹائر ڈ ہونیوالے یا خیبر پختو نخوا اسے تبادلہ پانے والے سرکاری ملازمین سے سرکاری رہائش گاہیں فوری خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں۔
مراسلے میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سے زیادہ سرکاری رہائش گاہیں حاصل کرنے والے ملازمین کے کیسز کا بھی جائزہ لیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے کیسز کی نشاندہی کی جائے جن میں شوہر اور بیوی کو الگ الگ سرکاری گھر الاٹ کیے گئے ہوں جبکہ پشاور میں ذاتی گھر رکھنے کے باوجود سرکاری رہائش گاہ حاصل کرنے والوں سے بھی سرکاری گھر واپس لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختو نخوا نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو گزشتہ دس سالوں کے دوران خریدی گئی سرکاری گاڑیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،
کا بینہ اراکین اور انتظامی سیکرٹریز کو با قاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، بعض سرکاری ملازمین ریٹائر منٹ یا تبادلوں کے بعد بھی سرکاری گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔