حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چارسدہ شبقدر افسوسناک واقعہ، شادی کا گھر ماتم میں تبدیل Home / لائف سٹائل /

چارسدہ شبقدر افسوسناک واقعہ، شادی کا گھر ماتم میں تبدیل

ایڈیٹر - 04/01/2026
چارسدہ  شبقدر افسوسناک واقعہ، شادی کا گھر ماتم میں تبدیل

چارسدہ : شبقدر میں شادی کا گھر ماتم میں تبدیل کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے  6 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں 5 اور  بچے اور ایک عورت  شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 سالہ مصفہ دختر شیراز شامل ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 سالہ مصفہ دختر شیراز  12 سالہ صائمہ دختر رئیس اور 25 سالہ نائدہ زوجہ امروز ، 5 سالہ مریم، 2 سالہ زونیشہ اور 14 سالہ سانیہ دختر امروز بھی حادثے میں جاں بحق ہوئیں۔

زخمیوں میں 45 سالہ دولت بی بی زوجہ حکیم ، 17 سالہ یمنہ دختر فضل داؤد اور 17 سالہ آمنہ دختر فضل داؤد ، 6 سالہ حسبہ دختر عدنان اور 30 سالہ نعیمہ زوجہ شیراز بھی شامل ہیں۔

واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ۔لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس

مرنے والے زیادہ تر مہمان ہے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے تھے ، مرنے والے افراد کا تعلق  پشاور اور خیبر تیرا سے ہیں ۔

اس افسوسناک واقعہ کے بعد پورے علاقے  میں فضا سوگوار ہے ۔ 
حادثہ پیش آنے والے گھر میں آج شادی کی تقریب تھی ۔ پولیس

نوٹ واقعہ صبح چار بجے پیش آیا تھا