حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
امریکا: 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت Home / بین الاقوامی /

امریکا: 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت

امریکا: 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت

امریکا میں 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں 67 سالہ مجرم بریڈ سگمن نے گزشتہ ماہ فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت کا انتخاب کیا تھا۔

بریڈ سگمن نے 2001ء میں اپنی دوست کے والدین کو بیس بال بیٹ سے قتل کیا تھا۔

سزائے موت براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں دی گئی، جہاں 3 افراد پر مشتمل اسکواڈ نے فائرنگ کی۔

1976ء کے بعد سے امریکا میں صرف 3 افراد کو فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی ہے۔

فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری سزائے موت 2010ء میں یوٹاہ میں دی گئی تھی، 23 ریاستوں میں یہ سزا ختم کی جا چکی ہے