دیر سمیت ضلع بھر میں تیسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا, لواری ٹنل میں ڈھائی فٹ برفباری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ سیاحوں نے برفباری کو خوب لطف اندوز ہوئے ۔
گذشتہ روز منگل سے دیربالاکے مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برفباری کا سلسلہ دیر شہر سمیت لواری,کمراٹ , ڈوگ درہ ,براول,عشیری درہ,شرینگل میں ہوا , اور یہ سلسلہ مسلسل تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہا ۔جس سے خشک سالی کا خاتمہ ہوا اور پہاڑوں نے ہر طرف سفید چارد اوڑھ لی ہے۔
ان حسین نظاروں کو دیکھنے سیاح مختلف علاقوں سے لواری ٹنل,کمراٹ اور دیگر مقامات کا رخ کرکے دوستوں اور فیملی کے ہمراہ انجوائی کیا۔ جبکہ لواری ٹنل چترال انے اور جانے والے ٹریفک کیلئے بحال ہے جبکہ این ایچ اے حکام مسلسل لواری سڑک سے برف ہٹارہے ہیں۔
تاکہ دیر اور چترال کے درمیان ٹریفک بحال ہو اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔