محکمہ اُمورنوجوانان خیبرپختونخواکے تعاون سے ینگ لیڈرزکنونشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں پورے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے 700 کے قریب مردوخواتین نوجوانوں نے شرکت۔ کنونشن کے مہمان حصوصی صوبائی وزیر کھیل و محکمہ اُمور نوجوانان سید فخرجہان تھے جس کے ساتھ صوبائی مشیراطلاعات و نشریات بیرسٹر محمد علی سیف ،صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو محمد سہیل آفریدی ،ڈائریکٹر یوتھ آفئیرزڈاکٹرنعمان مجاہد ،ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز زبیرخان خٹک اور محتلف سپیکرزنے حصوصی شرکت کی - صوبائی وزیر سید فخرجہان نے تقریب میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نو منتخب آراکین سے حلف لیا اور سال 2024 میں نمایاں کارگردگی دکھانے والے ینگ لیڈرز میں توصیفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و اُمور نوجوانان سید فخر جہان نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کردیا اورنوجوانوں کو قوم کا قیمتی اثاثہ قراردیا اور نوجوانوں کو اقبال کا شاہین کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے اس ملک کی بھاگ دوڑ سمبھالنی ہے نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار کریں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خکومت خیبرپختونخوا نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے احساس نوجوان پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے نوجواںوں کو 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک کے بلا سود کے قرضے فراہم کئیے جائنگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہم مسلسل کام کر رہے ہیں آخرمیں ینگ لیڈرزپارلیمنٹ کو کامیاب کنونشن منقعد کرنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہائی کرائی-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات و نشریات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سب سے پہلے غلامی کی ذہنیت ترک کرنا پڑے گی انہوں نے کہا کہ آپ میں سے ہر نوجوان لیڈر ہیں اور سب کا لیڈر امت مسلمہ کا لیڈر حضرت محمد صلی اللہ وسلم ہیں۔ ہم انہی کی تعلیمات کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے گے تب ہمیں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کہ زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے ہم نے زندگی کی کسی بھی موڑ پر جدو جہد نہیں چھوڑنی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیومحمد سہیل آفریدی نے کہا کہ میں طالب علمی کے زمانے سے سیاست سے وابسطہ رہا اورنوجوانوں کو اپنی سیاسی جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ محنت کبھی نے چھوڑنی حوصلہ کبھی نہیں ہارنا کامیابی آپکا مقدر بنے گی۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم نے قلیل مدت میں نوجوانوں کی لیڈر شپ تربیت گاہ کے طور پر اپنے آپ کو منوایا اور اس کا زندہ مثال آج اس ہال میں خیبر پختونخوا کے ہر ضلع سے نوجوانوں کی موجودگی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے ہم سب نے تمام سیاسی مقاصد سے بالاتر ہوکر خیبر پختونخوا کی مٹی پر آمن و امان قائم کرنے کیلئے ایک ہونا پڑے گا۔ جب آمن و امان قائم ہوجائے تو ہمارا ملک ترقی بھی کرے گا اور آگے بھی بڑھے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو خیبر پختونخوا محکمہ امور نوجوانان کے ڈائریکٹر ڈاکٹرنعمان مجاہد نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہے ضرورت اس بات کی ہیں کہ اس ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے اور محکمہ اُمور نوجوانان کے دروازے آپ نوجوانوں کے لئے ہر وقت کھُلی ہے۔
آخر میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے بانی اور صدر نوید احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حکومت خیبرپختونخوا کو اورحاص طورپرصوبائی وزیر کھیل واُمورنوجوانان سید فخرجہان کوخراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے احساس نوجوان پروگرام کا کامیاب آغاز کیا اور یقینن یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے کافی خوش آئند اور نوجوانوں کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریگا