حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
چین نے 30 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں لگادیں Home / لائف سٹائل /

چین نے 30 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں لگادیں

ایڈیٹر - 01/01/2026
چین نے 30 امریکی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں لگادیں

بیجنگ: چین نے امریکا کے ساتھ جاری تائیوان کے معاملے پر کشیدگی میں ایک اور اہم اقدام اُٹھایا ہے، 30 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 اعلیٰ امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اس بات کا اعلان جاری بیان میں کیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ جوابی اقدام امریکا کی جانب سے تائیوان کو ریکارڈ 11.1 ارب ڈالر کے اسلحہ پیکج بیچنے کے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ تائیوان، چین کی قومی سلامتی کا معاملہ اور ہماری ریڈ لائن ہے جسے امریکا بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت کرکے اشتعال انگیز کر رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں کے تحت شامل کمپنیوں اور افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور انہیں ملک میں کاروبار کرنے یا داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔