حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پاک افغان بارڈر طورخم پندرہویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کے لئے بند Home / بین الاقوامی /

خیبر پاک افغان بارڈر طورخم پندرہویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کے لئے بند

عمران شینواری

خیبر پاک افغان بارڈر طورخم پندرہویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کے لئے بند

پاک افغان بارڈر طورخم پندرہویں روز بھی ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رہا گزشتہ روز سے بارڈر پر فائرنگ روک ہو گئی ہے بارڈر بندش سے 1.5ملین ڈالر روزانہ ایکسپورٹ کی مد جبکہ 540 ملین روپے امپورٹ کی مد نقصان ہو رہی ہے 150 رجسٹرڈ کسٹم ایجنسیاں دفاتر بھی بند ہو گئے ہیں جس میں تقریباً 800 ورکرز کام کر رہے ہیں ماہ رمضان میں بارڈر بندش سے بے روزگار ہو گئے ہیں اسی طرح بارڈر پر کام کرنے والے تقریباً 300 وہ مزدور جو ہاتھ میں سامان لیکر افغانستان آتے جاتے ہیں بے اور ساتھ 200 وہ مزدور جو بارڈر پر ہتھ گاڑی چلا کر اپنے بچوں کے لئے دو وقت کی روٹی کماتے ہیں بے روزگار ہو گئے ہیں اسی طرح گاڑیوں میں جر لگانے والے تقریباً 80 مزدوروں کا کام روک گئی ہے پاک افغان دوستی ہسپتال طورخم بھی بند ہے جس میں روزانہ افغانستان سے آنے والے 80 سیریس مریضوں کا چیک اپ ہونے کے بعد پشاور اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں ریفر کئے جاتے تھے واضح رہے کہ بارڈر بندش طورخم میں مارکیٹس ہوٹلز سمیت چھوٹے بڑے کاروبار متاثر ہو گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز بے یارو مددگار مختلف گراؤنڈز اور پاک افغان شاہراہ پر پڑے ہیں گزشہ روز پاک افغان شاہراہ پر کھڑے ٹرانسپورٹرز نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ خرچے ختم ہو گئے ہیں دن رات شاہراہ پر گزارتے ہیں افطاری اور سحری کے وقت بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے کیونکہ پینے اور وضو کے لئے پانی دور سے لاتے ہیں اور افطاری اور سحری بھی تیار کرتے ہیں واش رومز کا کوئی بندوبست نہیں ہے پندرہ دن گزر گئے لیکن کسی نے انکے مشکلات کے بارے میں نہیں پوچھا پولیس اوروہ یونیز والے غائب ہیں جو گاڑیوں کو نمبر دیکر ایک ہزار روپے فی گاڑی بھتہ وصول کرتے تھے اب وہ ان مشکل حالات میں مکمّل غائب ہیں ٹرانسپورٹرز در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں ٹرانسپورٹرز نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مسائل مل بیٹھ کر حل کریں تاکہ دونوں طرف عوام مزید ازیت سے بچ سکے