وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی ہمیں گالیاں دیتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تین سے چار بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کردیا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سب سے عارضی چیز ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی ہمیں گالیاں دیتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجنسی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اپنی ہی ایجنسی سے احتساب شروع کرنے کا کریڈٹ موجودہ عسکری قیادت کو جاتا ہے۔