چکدرہ : افسوس ناک ٹریفک حادثہ سوات ایکسپریس وے پر پُل چوکی ملک احمدخان باباانٹرچینج کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب صوابی سے مینگورہ سوات جانیوالی فلائنگ کوچ تیزرفتاری کا مظاہرہ کررہی تھی اس دوران گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پل سے نیچے کھائی میں جاگری
جس کے نتیجے میں چار افراد موقع ہی پرجاں بحق ہوگئے جبکہ تیرہ افراد شدید زخمی ہوئے
اطلاع ملتے ہی مالاکنڈ لیویز اور ریسکیو کی امدادی دستیں پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیاگیاجہاں سے پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث پشاوراورسوات کے اسپتال ریفرکردیئے گئے ،
اسپتال ذرائع کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔