پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری بار مڈل ایسٹ فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پرتگالی اسٹار کو یہ اعزاز دبئی میں منعقدہ گلوب ساکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا جس میں انہوں نے کریم بینزیما، سالم الدوساری اور ریاض مہریز جیسے نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سال 2025 کے دوران رونالڈو نے تمام مقابلوں میں مجموعی طور پر 40 گول کیے جو ان کی عمدہ فارم اور مسلسل کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
وہ اس وقت سعودی عرب کے مشہور کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے 40 سالہ اسٹار فٹبالر نے جذباتی خطاب میں کہا کہ زیادہ کھیلنا بہت مشکل ہے لیکن میرا جذبہ بلند ہے اور میں مزید پھولنے کو تیار ہوں۔
رونالڈو نے کہا کہ چاہے میں مشرق وسطیٰ میں کھیلوں یا یورپ میں، مجھے فٹ بال کھیلنا، گول کرنا اور ٹرافی جیتنا پسند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میرا مقصد کیا ہے، میں مزید ٹرافی جیتنا اور ہزار گول کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں زخمی نہیں ہوا تو میں ایک ہزار گول ضرور کروں گا، انشاء اللہ۔