حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
15 رکنی جاپانی وفد کا تخت بھائی آثار قدیمہ کا دورہ Home / بین الاقوامی /

15 رکنی جاپانی وفد کا تخت بھائی آثار قدیمہ کا دورہ

حیات اللّٰہ اختر

ایڈیٹر - 08/03/2025
15 رکنی جاپانی وفد کا تخت بھائی آثار قدیمہ کا دورہ

عالمی شہرت یافتہ تخت بھائی کے تاریخی بدھ مت آثار قدیمہ کے دورے پر آئے ہوئے 15 رکنی جاپانی وفد کو مردان پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی کوثر خان کی نگرانی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر مکمل نگرانی رکھی گئی۔

جاپانی وفد نے نہ صرف تخت بھائی کے تاریخی ورثے کو سراہا بلکہ مردان پولیس کے مؤثر سیکیورٹی انتظامات اور دوستانہ رویے کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مردان پولیس نے جس پیشہ ورانہ انداز میں ان کے تحفظ کو یقینی بنایا، وہ قابلِ تحسین ہے