حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
شادی کی تقریب میں فائرنگ، سامنے بیٹھا دولہا گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق Home / لائف سٹائل /

شادی کی تقریب میں فائرنگ، سامنے بیٹھا دولہا گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق

ایڈیٹر - 28/12/2025
شادی کی تقریب میں فائرنگ، سامنے بیٹھا دولہا گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق

جمرود ۔ تھانہ حدود جمرود، علاقہ سور میں ایک افغان شہری کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران ملزم عصمت اللہ نے فائرنگ شروع کی، جس کی وجہ سے سامنے بیٹھے دولہا اسد اور عرفان کو گولی لگی ، جس سے دولہا اسد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کو اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او جمر و صدیق خان اور ایڈشنل ایس ایچ او نعیم خان نے دیگر نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل ملزم عصمت اللہ کو ال قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

جاں بحق دولہا افغانی شہری تھا، جبکہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم مزید حقائق جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔