اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے بریڈ فورڈ میں احتجاجی جلسے میں فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔
ایک ٹی وی چینل کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی نے موقف دیا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کے دوران خاتون کی تقریر سے کوئی تعلق نہیں ، وہ متعلقہ خاتون پارٹی کی کوئی عہدے دار بھی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق خاتون کے خیالات، زبان اور طرز گفتگو پارٹی کے موقف کی عکاسی نہیں کرتے۔
پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ تشدد، اشتعال انگیزی، نفرت آمیز گفتگو اور غیر مہذب زبان کی مخالفت کرتے ہیں اور جمہوری ، آئینی اور پر امن سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں۔