حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جنرل (ر) فیض حمید اور چند دیگر خفیہ ہاتھوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا پر مسلط کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی Home / سیاست /

جنرل (ر) فیض حمید اور چند دیگر خفیہ ہاتھوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا پر مسلط کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی

ایڈیٹر - 28/12/2025
جنرل (ر) فیض حمید اور چند دیگر خفیہ ہاتھوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا پر مسلط کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو جن عناصر کی مدد سے اقتدار ملا، آج وہی عناصر اس حکومت کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ جنرل (ر) فیض حمید اور چند دیگر خفیہ ہاتھوں نے اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا پر مسلط کیا۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نےوی سی پرخو ڈھیرے میں قمر زمان خان ایڈوکیٹ کے حجرے میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا جلسے سے ضلع مردان کے صدر عمران ماندوری جنرل سیکرٹری فضل الرحمان عرف بن یامین تحصیل تخت بھائی کے صدر میاں نصراللہ خان تخت بھائی بار کے سابق صدر قمرزمان خان ایڈوکیٹ شکیل قمر خان اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر فاروق اکرم خان ناصر بہادر خان حق نواز خان ایڈوکیٹ میاں طاہر ایڈوکیٹ میاں سعیداللہ حاجی غلام رسول حاجی علیم خان بھی موجود تھے 
امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ صوبے میں عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی اور غیر جمہوری طریقوں سے ایک جماعت کو اقتدار دلایا گیا، جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت، آئین اور پارلیمانی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہر سطح پر عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات عوامی مسائل کے حل کے بجائے مخصوص شخصیات کے مفادات کے گرد گھوم رہی ہیں، جس کی وجہ سے صوبہ شدید انتظامی اور معاشی بحران کا شکار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری اور بدترین حکمرانی سے تنگ آ چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنےے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اب حقائق کو سمجھ چکے ہیں اور وقت آنے پر ایسے فیصلوں کا جمہوری طریقے سے جواب دیں گے۔منعقدہ جلسے میں  نصیر خان، زبیر خان، محمد اکبر خان، شیر افسر خان، نورحمان، موسی خان، رشید اعجاز، تاج محمد خان، ساجد خان، نوید خان، بخت زادہ خان، معاذ خان، اسلام خان، حسن خان، شمشاد خان، نورحمان خان، گل زمان اور دیگر درجنوں نوجوان پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے شامل ہونے والے کارکنوں کو ٹوپیاں پہنا دی گئی