پشاور ۔سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پشاور میں سونے کا کاروبار جزوی طور پر بند ہو گیا ہے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث کاروبار محدود ہو رہا ہے سونے کی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے فی تولہ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے،
سونے کا کاروبار کرنے والے تاجر پرانے سٹاک کی موجودگی کے باعث کروڑ پتی بن گئے ہیں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پشاور میں جمعہ کے روز سونے کی کاروبار سے وابستہ تجارتی مراکز میں کاروبار نہیں ہوسکا،
شادی سیزن کی باوجود پشاور میں سونے کی کاروباری مراکز سنسان پڑے ہوئے ہیں مہنگائی کے باعث پرانے سونے کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ نئے سونے بنوانے کی شرح میں کمی ارہی ہے