دریا کے کنارے آباد لوگ ایک میت کو دریا کی دوسری جانب لے جانے کے لیے پانی میں بہا رہے تھے۔
ضلع باجوڑ برنگ ( پیندہ خیل ترغاؤ) سے جمعے کے روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وائرل ہوئی جس میں یہ دیکھا جا سکتا تھا کہ دریا کے کنارے آباد لوگ ایک میت کو دریا کی دوسری جانب لے جانے کے لیے پانی میں بہا رہے تھے۔ تاترہ گاؤں میں پہاڑوں میں آباد عوام کے لیے دریا کے آرپار جانے کیلئے لکڑی کا پل بھی نہیں ہے ۔ ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ دریا میں بہا کر ایک عورت کی لاش کو دریا کے دوسرے کنارے پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ متبادل اور کوئی ذریعہ نہیں ۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہاں پر جگہ جگہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا کے آرپار جانے کیلئے تین کیبل رسیاں( چئیر لفٹس) لگائی تھیں وہ بھی حکومت نے ختم کر دیں۔ اور متبادل کوئی انتظام بھی نہیں کیا۔
ملاکنڈ دیر اور باجوڑ کے سنگم پر تین دریاؤں ، سوات ، پنجکوڑہ ، برنگ رود ، کا بوساق کے مقام پر سنگم ہوتا ہے ۔ کئی کلومیٹر آگے چل کر یہ دریا ضلع مہمند سے ہوتا ہوا چارسدہ ابازو پہنچ جاتا ہے اور پھر آگے چارسدہ ،نستہ ، میں دریائے کابل سے ملتا ہے۔
اس علاقے میں پچھلی دو حکومتوں میں بر سر اقتدار رہنے والے پی ٹی آئی کے انجینئر اجمل خان اور گلداد خان سے
مقامی لوگوں نے اپیل کی ہے کہ اس سارے معاملے پر سخت ایکشن لیں