حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عمران خان مذاکرات نہیں انتشار چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ Home / سیاست /

عمران خان مذاکرات نہیں انتشار چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ

ایڈیٹر - 24/12/2025
عمران خان مذاکرات نہیں انتشار چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتے ہیں، ڈیڈ لاک نہیں، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات پر بات کرنی چاہیے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ماضی میں پی ٹی آئی کو چار بار مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی نے مذاکرات کی دعوت کے جواب میں مثبت جواب نہیں دیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی سیاست نہیں کررہے، مذاکرات کرنا ان کی پالیسی میں نہیں، پی ٹی آئی کے بانی کے علاوہ ان کی پارٹی میں کسی کے پاس کوئی اختیار نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی مذاکرات نہیں چاہتے، وہ انتشار چاہتے ہیں، حکومت سے اس طرح مذاکرات نہیں ہو سکتے۔