حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
رحیم یار خان: میت لے جانے والی ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق Home / لائف سٹائل /

رحیم یار خان: میت لے جانے والی ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

ایڈیٹر - 23/12/2025
رحیم یار خان: میت لے جانے والی ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

رحیم یار خان میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں بس اور ایمبولینس میں تصادم ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس میت کو لے کر کراچی جارہی تھی۔