حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مذاکرات صرف دو صورتوں میں ممکن ہیں، نئے انتخابات ہوں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ بحال ہو، شفیع جان Home / سیاست /

مذاکرات صرف دو صورتوں میں ممکن ہیں، نئے انتخابات ہوں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ بحال ہو، شفیع جان

ایڈیٹر - 23/12/2025
مذاکرات صرف دو صورتوں میں ممکن ہیں، نئے انتخابات ہوں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ بحال ہو، شفیع جان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی شفیع جان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سڑکوں پر تحریک کی طرف بڑھ رہی ہے، مزاحمت ہی آخری راستہ ہے۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ اس بار احتجاج کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے اور اگلے درجے کی تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے، سڑکوں پر تحریک چلانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، تحریک کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی پر عائد ہوتی ہے، جب بھی تحریک کی کال دی جائے گی لاکھوں لوگ نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف دو صورتوں میں ممکن ہیں یا تو نئے انتخابات کرائے جائیں یا پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت قیادت اور کارکنوں کی رہائی اور جھوٹے مقدمات کی بات کرے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ انہیں سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔