حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور چوری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی Home / پاکستان /

پشاور چوری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی

پشاور چوری کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی


یونیورسٹی روڈ تاج  آبادپشاور  میں مسلح چوروں کی گھر سے سونا چوری کرکے موٹر سائکل پر بھاگنے کی کوشش  علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ تاج آباد میں عین نماز تراویح کے وقت میں چوروں نے ایک گھر سے سونا وغیرہ چوری کیا۔ اور موٹر سائیکل  پر بھاگتے ھوئے نجیب کالونی میں گھس گئے ۔ چونکہ نجیب کالونی کا ایک ھی گیٹ قابل استعمال ھے جس پر چوروں کے اوسان خطا ھو گئے۔ جبکہ ڈیوٹی پر موجود چوکیداروں نے گیٹ بند کر کے چوروں کو کالونی سے باھر نکلنے کے راستے بند کر دیئے ۔ جس پر چوروں نے ھوائی فائرنگ کی ۔
جس کے جواب میں چوکیدار نے ان پر فائرنگ کی دو طرفہ فائرنگ سے ایک چور دیوار پھلانگ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے چور کو عوام نے قابو کر لیا ۔ مقامی پولیس نے چور بمعہ موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان قبضہ میں لے لیا۔ مزید تفتیش کے لئے مقامی پولیس چوروں کے نیٹ ورک کا پتہ چلا لیگی ۔ یاد رھے ۔ تاج آباد اور ملحقہ علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ھوا ھے ۔ آس پاس کی افغان آبادی کی وجہ سے بھی یھاں جرائم میں اضافہ ھوا ھے ۔ پشاور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کی زمہ داری پوری کرتے ھوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں ۔