خیبرپختونخواہ حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس باجوڑ نے تحصیل خار میں ایک بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ ضلع بھر سے 32 ٹیموں نے حصہ لیا، جس نے نوجوانوں کے درمیان مثبت مقابلہ اور کرکٹ سے وابستگی کو فروغ دیا۔ فائنل میچ ایک شاندار مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پر ایم پی اے اجمل خان کے عماد فرزند اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زمان خان نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ مقامی سطح پر اس اقدام کو بھرپور سراہا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کر کے ایک مثبت معاشرہ تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کریں گے