حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا برفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ Home / ماحولیات /

خیبر پختونخوا برفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ

ایڈیٹر - 22/12/2025
خیبر پختونخوا برفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ

خیبر پختونخوا بلوچستان اور مظفر آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا جبکہ بلوچستان میں بارش سے کئی دیوار میں گر گئیں درخت اکھڑ گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا اسی طرح چین، پنجگور، قلات، لورالائی، خاران اور قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی اور سرد ہوائیں چلنے لگیں، کان مہترزئی کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ چترال لوئر اور اپر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی اطلاعات ہیں، دوسری جانب سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔

برف باری کے آغاز کے ساتھ ہی سیاحوں نے سوات کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا تا کہ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔ میدانی علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

بازاروں میں کباب اور دیگر گرم خوراک کی مانگ بڑھ گئی ہے جبکہ گھروں میں بھی سردی سے بچاؤ کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، دریں اثناء محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی و مغربی بلوچستان اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ اور گوپس میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کالام اور اسکردو میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش برسانے والا سٹم پنجاب بھر میں موجود ہے، سٹم کمزور ہے جس کے لاہور میں بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔