حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بھینس کی چوری نے دو جانیں لے لیں۔ Home / لائف سٹائل /

بھینس کی چوری نے دو جانیں لے لیں۔

ایڈیٹر - 22/12/2025
بھینس کی چوری نے دو جانیں لے لیں۔

سکھر: روہڑی کے نواحی گاؤں میں بھینس چوری کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں کی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چور گھر میں گھس کر گائے لے جا رہے تھے کہ مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

ایس ایس پی اظہر مغل کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس اور چوروں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک چور مارا گیا جبکہ دو زخمی چور علاقے میں چھپے ہوئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔