جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کے اقدامات کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ احتجاج کے دوران گدھوں کے گلے میں اجرک اور نمبر پلیٹس لٹکائی گئیں جبکہ گدھا گاڑی پر نعرے درج بینرز آویزاں کیے گئے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے سندھ حکومت کی ناقص حکمرانی اور عوام دشمن پالیسیوں پر توجہ دلانے کے لیے یہ علامتی احتجاج کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا۔