حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
آئیں ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں تا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو سکے۔محمود خان Home / سیاست /

آئیں ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں تا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو سکے۔محمود خان

ایڈیٹر - 21/12/2025
 آئیں ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں تا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو سکے۔محمود خان

اسلام آباد ۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے ملک میں جمہوریت کی بقا کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات پر زور دیا ہے، تحریک کے سر براہ محمود خان اچکزئی کہتے ہیں کہ آئیں ایک دوسرے کو معاف کرتے ہیں تا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو سکے۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر آ ئیں ایک دوسرے کو معاف کریں ہم معاف کرتے ہیں آئیں پاکستان کو اس بربادی سے نکالیں ہم جمہوری ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں اگر کوئی مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیں سزائیں تو آپ دے رہے ہیں،

ملاقات تو فیملی اور قائدین کا حق ہے وہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف جماعت اسلامی سمیت قائدین بیٹھیں بات کریں مذاکرات کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں جس کی جیت ہوئی اس کو الیکشن دیدیں، 5309 ارب کی کرپشن کی رپورٹ آئی ہے ہمارے ادارے ہماری آنکھیں ہیں ہمارے کان ہیں وہ اپنا کام ضرور کریں مگر ان کی جانب سے سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کانفرنس شروع ہونے والی تھی کہ ایک خبر آ گئی ہے کہ تو شہ خانہ کیس ٹو میں بانی اور اہلیہ کو سزا سنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ سزا اور جزا کا عمل ہے ہماری عدلیہ کو معلوم ہے کہ ایک ایک ووٹ 90 کروڑ میں خریدا گیا ہے ہم توشہ خانہ ٹو میں سزا کی مذمت کرتے ہیں جو حق کی بات کرتے ہیں ان کو سزا دینا انصاف نہیں ہے، یہ بربادی کا راستہ ہے، ہم مذمت کرتے ہیں

لوگ اس پر سوال اٹھا ئیں گے ملک میں اربوں روپے کی چوریاں ہوئیں کرپشن ہوئی ، سب کو معلوم ہے اس ملک میں اگر آپ ضمیر بچیں اور ضمیر خریدیں تو آپ اچھے پاکستانی ہیں۔

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ جیلیں اور قربانیاں ہی قوموں کو آزادی دلاتی ہیں آزادی طویل اور صبر آزما قربانیوں کا نتیجہ ہے 30 سے 40 سال کی جدو جہد کے بعد آزادی ممکن ہوئی۔ میں کسی تحریک یا ٹکراؤ کی سیاست کا حامی نہیں ہوں نہ کسی کی تو ہین چاہتا ہوں ، نہ کسی کو نیچا دکھانا مقصد ہے۔ ہم نے ساری عمر جد و جہد کی ہے، نعروں کی سیاست نہیں کرتے