حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عوام کی آزادی لے کر ہی رہوں گا۔ عمران خان Home / سیاست /

عوام کی آزادی لے کر ہی رہوں گا۔ عمران خان

ایڈیٹر - 21/12/2025
عوام کی آزادی لے کر ہی رہوں گا۔ عمران خان

اسلام آباد ۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا شہادت کیلئے تیار ہوں۔

خیبر پختو خواہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارے وکلا کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی کا سامنا ہے،

سلمان اکرم را جانے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں، عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سنے جار ہے، عدالتی دروازے بند ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام اب سڑکوں پر آکر آواز بلند کریں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے اب عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، بانی کا پیغام ہے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے نکلیں ، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ وہ تمام اسیران بالخصوص خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حقوق کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آج بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکیل سلمان مندر سے مختصر ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اپنے موقف سے ایک اچھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

سلمان اکرام راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا شہادت کیلئے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کر دیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ اب ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی قید پر بھی نالاں تھے، بشری بی بی کو ان کی اہلیہ ہونے پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔