حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن قتل Home / پاکستان /

واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن قتل

ایڈیٹر - 08/03/2025
واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن قتل

پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں ملزمان نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ملزمان اشفاق اور اسحاق نے طیش میں آکر گروپ کے ایڈمن مشتاق نامی شہری کو قتل کیا۔

مقتول کے بھائی ہمایوں کے مطابق واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے راضی نامہ کیلئے دونوں ملزمان کے پاس جارہے تھے کہ ملزمان نے راستے میں ہم پر فائرنگ کی۔

پولیس نے مقتول کے بھائی ہمایوں خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔