حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اعلان۔ Home / کھیل /

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اعلان۔

رپورٹ : حنیف اللہ

ایڈیٹر - 18/12/2025
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اعلان۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا تین ملکی سیریز اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے اعلان۔

فرحان یوسف پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ تین ملکی سیریز زمبابوے میں 25 دسمبر سے 6 جنوری تک کھیلی جائے گی۔ تین ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹورنامنٹس 50 اوور فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ عمر زیب،  محمد حذیفہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز میں کم از کم چار میچز کھیلے گی۔ تین ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب شامل ہیں۔ مومن قمر، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔