دیر بالا۔ پاتراک سیاسن میں غیرت کے نام پر دو افراد قتل، مقدمہ درج
دیر بالا کے علاقے پاتراک سیاسن میں غیرت کے نام پر ایک خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیے گئے۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ پاتراک میں ایس ایچ او جاوید اقبال خان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔