اسلام آباد۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ریڈیل دستیاب ہے ، وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کال پر اب لوگ نہیں نکلتے، کے پی میں ان کی حکومت ہے، اس کے با وجودلوگ نہیں نکال پار ہے، پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہو کر گھر بیٹھ گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی بات نہیں کی ، وہ صرف کیسز پر توجہ دیتے تھے، یہ جب آتے ہیں سیاسی گفتگو کرتے ہیں، جیل مینول کی خلاف ورزی کوئی بھی کریگا ملاقات بند ہوگی۔