رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی خاطر دونوں جانب فورسز صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے فوری جنگ بندی کریں
جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان کے ساتھ طورخم بارڈر کے دونوں جانب اقوام متاثر ہو رہی ہیں قبائلی لویہ جرگہ نے ماضی میں بھی مسائل کے حل بارے کردار ادا کیا ہے افغانستان کے ساتھ مسئلے کے حل کے لئے جرگہ کی شکل میں جانے کو تیار ہیں رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی خاطر دونوں جانب فورسز صبر و تحمل کا مظاہرہ کر کے فوری جنگ بندی کریں، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع خیبر کے امیر شاہ فیصل افریدی نے اپنے دیگر ساتھیوں امیر جماعت اسلامی لنڈی کوتل مراد حسین آفریدی، جنرل سیکرٹری سلطان اکبر افریدی، ممبر شاہ اور رفیق افریدی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا شاہ فیصل افریدی نے بتایا کہ طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کی وجہ سے باچا مینہ کے رہائشی نقل مکانی کر چکے ہیں افغان فورسز کی جانب سے باچا مینہ میں گولے گر رہے ہیں جس میں کئی مکانات کو نقصان اور کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں جو افسوسناک ہیں سرحد پر ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہونا نیک شگون نہیں دونوں جانب برادر اسلامی ممالک کی فورسز ہیں اس لئے انہیں صبر و تحمل اور بھائی چارے سے کام لینا ہوگا امیر جماعت اسلامی ضلع خیبر شاہ فیصل افریدی نے بتایا کہ اس ضمن میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی خاموشی نالائقی کو ظاہر کر رہی ہے اس لئے صوبائی اور وفاقی حکومت مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے نکالنے کی کوشش کریں جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود مسائل کو جنم دیتی ہے اس لئے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکال کر طورخم بارڈر کو کھولنا چاہئے شاہ فیصل آفریدی نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اسی سلسلے میں رضاکارانہ سرگرمیوں کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں